اتوار,  05 مئی 2024ء
نمازِ جمعہ سے عین قبل معروف امریکی گلوکار نے اسلام قبول کرلیا

لاس اینجلس (روشن پاکستان نیوز )معروف امریکی گلوکار لِل جون نے اسلام قبول کر لیا۔گلوکار کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں گردش کررہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ امریکی ریپر اور پروڈیوسر نے کل امریکہ کے شہر لاس اینجلس کی کنگ فہد مسجد میں نماز جمعہ سے عین قبل اسلام قبول کیا۔

کرنک کے نام سے جانی جانے والی جنوبی تحریک کو مقبول بنانے میں اپنے کردار کے لیے مشہور، لِل جون اسکرین کا ایک نامور نام ہیں۔

سلیبریٹی نیٹ ورتھ کے مطابق جوناتھن ایچ سمتھ 1971 میں پیداہوئے، لِل جون کی کُل دولت کا تخمینہ 30 ملین ڈالر لگایا جارہا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News