اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔
پمز اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے رات گئے طبی معائنےکےلیے پمزاسپتال اسلام آباد منتقل کیاگیا۔
اسلام آباد پولیس کی کارروائی، پمز اسپتال میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان گرفتار
اعلامیے کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ اور آنکھوں کا فالو اَپ ٹریٹمنٹ کیا گیا جہاں ان کے طبی اشاریے معمول کے مطابق پائےگئے جب کہ بانی پی ٹی آئی کی عمومی جسمانی حالت بھی تسلی بخش اور مستحکم قرار دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ماہر امراض چشم کی ہدایت پربانی پی ٹی آئی کوآنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف انجکشن لگایاگیا، انجکشن لگانے کا عمل شعبہ امراض چشم کی ٹیم نے مکمل کیا۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ طبی معائنے کے بعد عمران خان کو واپس جیل منتقل کردیا گیا۔











