هفته,  22  اگست 2026ء
بنگلا دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا

ڈھاکہ(روشن پاکستان نیوز) بنگلا دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دے دیا۔

بنگلا دیشی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیشی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے اقتصادی یا دفاعی فریم ورک میں شمولیت کے امکان پر مثبت رویہ رکھتا ہے۔

ہمایوں کبیر کاکہنا تھا کہ اس معاملے میں بنگلا دیش قومی مفادات، عالمی معیشت اور تجارت میں بدلتی صورتحال کو مدنظر رکھے گا، پاکستان کے ساتھ معمول کی سفارتی سرگرمیوں کے تحت دوطرفہ عملی تعلقات مضبوط بنا رہے ہیں۔

صرف بنگلہ دیش کیخلاف سیریز نہیں ٹیسٹ چیمپئن شپ کو دیکھ رہے ہیں، شاہین آفریدی

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت اور دونوں ممالک کے عوامی روابط بڑھانے کے لیے کام کررہے ہیں۔

بنگلادیشی میڈیا کا کہناہےکہ سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم طارق رحمان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

مزید خبریں