جمعه,  17 مئی 2024ء
پی ایس ایل 9،پوائنٹس ٹیبل پراب تک کس ٹیم کی کیا پوزیشن ہے ؟دیکھیں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )پی ایس ایل 9 میں آج کےمیچز منسوخ ہوگئے جس کے بعد پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔

پی ایس ایل 9 کے آج کے 17ویں اور 18ویں میچ پنڈی میں شدید بارش کے باعث منسوخ کر دیے گئے۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو ملتان سلطانز 6 میچوں میں پانچ جیت کے ساتھ 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 6 میچوں میں 9 پوائنٹس ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر ہے۔

پشاور زلمی 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

کراچی کنگز کو 5 میچوں میں 4 پوائنٹس ملے ہیں جس کے ساتھ وہ پانچویں نمبر پر ہے۔

چھٹے نمبر کی ٹیم اس وقت لاہور قلندرز ہے جس کا صرف ایک پوائنٹ ہے اور وہ اب بھی اپنی پہلی فتح کے منتظر ہیں۔

تاہم یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک پلے آف کی دوڑ سے باہر نہیں ہوئی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News