پیر,  29 اپریل 2024ء
رمضان المبارک کے دوران مساجد کے اندر افطار پر پابندی عائد

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے مساجد کے اندر افطاری پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

اور صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے صحنوں میں افطاری کی دعوت دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان نے مساجد میں افطاری پر پابندی کا حکم جاری کر دیا ہے۔

یہ پابندی عارضی طور پر 11 مارچ سے شروع ہوگی اور اس سال 9 اپریل کو ختم ہوگی۔

ائمہ اور مؤذن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مساجد کے اندر ان دعوتوں کے انعقاد کی نگرانی کریں اور صفائی سے متعلق امور پر بھی نظر رکھیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News