جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
توشہ خانہ ٹو کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

اسپیشل سنٹرل کورٹ کے جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی ، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج شاہ رخ ارجمند نے فرد جرم پڑھ کر سنائی ، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

بعد ازاں عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کیخلاف مزید 14 مقدمات ، اسلام آباد میں درج کیسز کی تعداد 76 ہو گئی

واضح رہے توشہ خانہ ٹو کیس کی ابتدائی تحقیقات نیب نے کی تھیں ،نیب ترامیم کی روشنی میں کیس ایف آئی اے کو منتقل کیا گیا تھا۔ ستمبر 2024 میں ایف آئی اے نے ضروری تحقیقاتی کارروائی کے بعد چالان عدالت میں جمع کروایا تھا۔

مزید خبریں