بدھ,  11 دسمبر 2024ء
وہ دن دور نہیں جب بانئ پی ٹی آئی کیخلاف جعلی مقدمات ختم ہوں گے: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بانی پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمات ختم ہوں گے۔

ایک بیان میں انہوں کہا کہ پنجاب میں بانئ پی ٹی آئی پر 99 اور اسلام آباد میں 74 ایف آئی آرز درج ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ یہ مقدمات بانئ پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد درج کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی تمام جعلی مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیل کے اندر بیٹھ کر کوئی شخص کیسے جرم کرسکتا ہے؟ بانئ پی ٹی آئی ن لیگ کے اعصاب پر سوار ہیں۔

مزید خبریں