جمعه,  25  ستمبر 2026ء
سعودی عرب آنے والے افراد کے لیے ویزا توسیع کی آن لائن سہولت

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب آنے والے سنگل اور ملٹی پل وزٹ ویزا رکھنے والے افراد کے لیے ویزا توسیع کی آن لائن سہولت فراہم کر دی گئی ہے

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سنگل اور ملٹی پل وزٹ ویزوں کی توسیع کے لیے آن لائن درخواست دینے کی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے.

جوازات کا کہنا ہے کہ شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے فراہم کی گئی اس سہولت کے ذریعے وزٹ ویزا کی توسیع کا عمل آن لائن مکمل کیا جا سکے گا.

وزٹ ویزا رکھنے والے افراد ویزا توسیع کی درخواست ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں، جس سے ویزا توسیع کے عمل کو مزید آسان بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں