جمعه,  25  ستمبر 2026ء
علیمہ خانم کیخلاف 26 نومبر مقدمے کا فیصلہ یکم اکتوبر تک مؤخر

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) علیمہ خانم کیخلاف 26 نومبر مقدمے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ، جو اب یکم اکتوبر تک سنائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج اور گھیراؤ جلاؤ سے متعلق مقدمے کا فیصلہ یکم اکتوبر تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے درخواست پر ٹرائل کورٹ کو سماعت کا حکم دے دیا، جس کے تحت اب انسداد دہشت گردی کی عدالت یکم اکتوبر کو اس متفرق درخواست پر سماعت کرے گی۔

جہاز پر تنقید کرنے والوں کو مریم نواز کا کرارا جواب

خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے گزشتہ سماعت پر استغاثہ کے 19 گواہان پر جرح اور پراسیکیوشن کے دلائل مکمل ہونے کے بعد مقدمے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج ہے۔

علیمہ خانم کے وکیل محمد فیصل ملک نے کیس میں مزید دلائل دینے کے لیے درخواست دائر کرنے کی کوشش کی، تاہم اے ٹی سی کے عدالتی عملے نے درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا۔

عملے کے انکار پر وکیل نے ڈیوٹی جج (ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) سے رجوع کیا تاہم سیشن جج کے طلب کرنے پر اے ٹی سی کا عملہ درخواست وصول نہ کرنے کی کوئی معقول وجہ پیش نہ کر سکا۔

مقدمے کے پیشِ نظر عدالت میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اور خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمے میں گھیراؤ اور جلاؤ سمیت مختلف دفعات کے تحت کارروائی جاری ہے۔

مزید خبریں