هفته,  27 جولائی 2024ء
حلفیہ کہتی ہوں ،جیت گئی ،خواجہ آصف بھی حلف اٹھا ئیں کہ وہ الیکشن جیتے ہیں، ریحانہ ڈار کا دعویٰ

اسلام آباد (روشن پاکستان ) پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ حلفیہ کہتی ہوں کہ میں جیت گئی ہوں۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریحانہ ڈار نے کہا کہ ہم نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 سے کامیابی حاصل کی۔

ریحانہ ڈار نے کہا کہ ریٹرننگ افسر آج بھی خود کو کلیئر نہیں کرسکا، الیکشن کا پانچواں دن ہے لیکن وہ کچھ نہیں کر پا رہے، خواجہ آصف بھی حلف اٹھا لیں کہ وہ الیکشن جیت گئے۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے وکلا نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس فارم 45 ہے۔

خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ یہ لوگ جھوٹے ہیں، ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News