هفته,  27 جولائی 2024ء
وزیراعلیٰ سندھ کون ؟ نام سامنے آنے لگے، دیکھیں تفصیل خبر میں

کراچی (روشن پاکستان نیوز)پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کی نامزدگی پر فیصلہ چند روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے لیے فریال تالپور، مراد علی شاہ، ناصر حسین شاہ اور شرجیل میمن کے نام زیر گردش ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بعض رہنما چاہتے ہیں کہ فریال تالپور کو سندھ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ نامزد کیا جائے، جب کہ بلاول بھٹو زرداری چاہتے ہیں کہ مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ نامزد کیاجائے۔
ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ پیپلز پارٹی کے حلقوں میں وزارت اعلیٰ کے لیے پسندیدہ امیدوار ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آصف زرداری کے معتمد شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ بھی وزارت اعلیٰ کی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News