هفته,  27 جولائی 2024ء
پٹاخہ 6 ماہ میں بج جائے گا اگر ۔۔۔سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈانے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نواز شریف وزیر اعظم بنے اور پیپلز پارٹی اتحاد کا حصہ نہ ہوئی تو 6 ماہ میں پٹاخہ چل جائے گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلز پارٹی جیت کی پوزیشن پر کھڑی ہے، پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت بنے گی، پیپلز پارٹی سب کچھ کنٹرول کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم بن گئے تو مریم نواز وزیراعلیٰ نہیں بنیں گی۔ شہباز شریف کے وزیراعظم ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میرا تجزیہ ہے کہ یہ زیادہ سے زیادہ ڈھائی سال چلے گا ورنہ یہ پٹاخہ 6 ماہ میں چل جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کنڈلی کا مسئلہ ہے، باپ وزیراعظم بنے گا تو بیٹی وزیراعلیٰ نہیں بنے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News