جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
سینئر صحافی کے مرکزی قاتل کے سہولت کارکو گرفتار کر لیا گیا

 

(روشن پاکستان نیوز)سینئر صحافی جان محمد مہر کے مرکزی قاتل کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم صحافی کے قتل کے مرکزی ملزم کو کچے میں کھانے پینے سمیت دیگر سہولتیں فراہم کرتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم غلام صفدر کو شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، ملزم کی گرفتاری سے مرکزی قاتل شیرو مہر کی گرفتاری کا جلد امکان ہے۔ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ مرکزی قاتل شیرو مہر کچے کے ڈاکو نصرو قادرانی کے پاس گیا ہے، ملزم نے شیرو مہر اور ڈاکو نصرو قادرانی کی سہولت کاری کا اعتراف کیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سائٹ ایریا میں سہولت کاری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News