هفته,  27 جولائی 2024ء
الیکشن 2024 کا پہلا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا سلسلہ جاری۔

ملک میں پہلا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 ملتان 1 کے 275 میں سے 2 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 230 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے احمد حسین ڈیہر 164 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ این اے150ملتان 3 کے 341 پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مخدوم زین حسین قریشی 291 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔

مسلم لیگ ن کے جاوید اختر 263 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ این اے 151 ملتان 4 کے 281 پولنگ سٹیشنز میں سے 2 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے عبدالغفار 341 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہر بانو قریشی ہیں۔ 290 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News