هفته,  27 جولائی 2024ء
ووٹ ڈالیں گے پھربارات، پولنگ اسٹیشن پر دلچسپ صورتحال، دو بھائیوں نے ووٹ کیلئے بارات رکوادی

ملتان (روشن پاکستان نیوز) ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل زوروشور سے جاری تھا۔

ایک پولنگ اسٹیشن پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک دولہا ووٹ ڈالنے پہنچا۔

پنجاب کے شہر ملتان میں ندیم عباس نامی دولہا اپنی شادی کے دن ووٹ کا حق استعمال کرنے حلقہ 149 چوک کمہارانوالہ کے پولنگ سٹیشن پر پہنچ گیا۔

دولہا کے ساتھ آنے والے خاندانوں نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ندیم عباس نے کہا کہ آج کا دن میری زندگی کا یادگار دن ہے، میں دلہن لینے جا رہا ہوں، لیکن ووٹ ایک امانت ہے، اس لیے یہ فرض ادا کرنے کے بعد شادی کی تقریبات میں شرکت کروں گا۔

دوسری جانب ملتان سے 2 بھائیوں نے ووٹ ڈالنے کے لیےبارات روک لی، دونوں بھائی ابرار اور عابد ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے۔

دولہے کا کہنا تھا کہ آج ہم دونوں بھائی پہلی بار ووٹ ڈال رہے ہیں، گھر والے کہہ رہے تھے کہ ووٹ نہ ڈالو۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بارات مظفر گڑھ جا رہا ہے اس لیے پہلے ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں، واپسی میں تاخیر ہوئی تو ابھی ووٹ کاسٹ کر کے جائیں گے۔

دونوں بھائیوں نے اسلامیہ سکول حرم گیٹ پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News