منگل,  08 اکتوبر 2024ء
انٹرنیٹ سے زیادہ ووٹ ڈالنا اہم ہے،کامن ویلتھ آبزرور گروپ کے سربراہ کا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)کامن ویلتھ کے مبصر گروپ کے سربراہ نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ انٹرنیٹ سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے۔

کامن ویلتھ آبزرورز گروپ نے اسلام آباد کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور بیرون ملک سے آنے والے مبصرین، صحافی اور آبزرورز نے ووٹنگ صورتحال کا جائزہ لیا۔

کامن ویلتھ آبزرورزکے 25 رکنی وفد نے این اے47 اسلام آبادکے مختلف پولنگ اسٹیشنزکادورہ کیا اور پولنگ کے عمل کو شفاف قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامن ویلتھ کے مبصر گروپ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ عام انتخابات کے پولنگ کے عمل سے مطمئن ہیں۔ انٹرنیٹ کے دریافت ہونے سے پہلے ہم انتخابات کر رہے تھے۔
، انٹرنیٹ سے زیادہ اہم ووٹ ڈالنا ہے۔

کامن ویلتھ آبزرور گروپ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ووٹنگ کے عمل میں انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں تاہم نتائج بھیجتے وقت انٹرنیٹ کی بندش کا مسئلہ ہوگا۔

مزید خبریں