هفته,  23 نومبر 2024ء
پاکستانی معیشت کیلئے عمران خان بہترین آپشن،بلومبرگ سروے رپورٹ


اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)بلومبرگ کے سروے کے مطابق ماہرین اقتصادیات کی نظر میں سابق وزیراعظم عمران خان بہترین آپشن ہیں۔

جو پریشان حال پاکستانی معیشت کی بحالی میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔
بلومبرگ کے سروے میں، 12 جواب دہندگان نے 4 پاکستانی سیاست دانوں کو ایک سے پانچ کے پیمانے پر درجہ بندی کیا کہ کون پاکستان کی معیشت کو بہترین طریقے سے سنبھال سکتا ہے۔

ان 12 جواب دہندگان میں ملک کے سب سے بڑے بروکریجز کے تاجر، ماہرین اقتصادیات اور تجزیہ کار شامل تھے۔ ان چاروں سیاستدانوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پاکستان استحکام پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان شامل تھے۔

بلومبرگ کے سروے کے نتائج میں عمران خان 44 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ نواز شریف 37 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بلاول بھٹو 22 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور جہانگیر ترین 20 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

سروے کے جواب دہندگان نے سابق کرکٹ اسٹار کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ایک اہم وجہ قرار دیا کہ وہ طویل مدت میں مارکیٹ پر مبنی اصلاحات کو آگے بڑھانے میں کامیاب ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان کے تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف فہرست میں دوسرے نمبر پر آئے کیونکہ جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو حکومت کا تجربہ ہے اور انہیں پاک فوج کی حمایت بھی حاصل ہے۔

مزید خبریں