هفته,  27 جولائی 2024ء
بہاولنگر: گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ماں، 2 بیٹیاں جھلس کر جاں بحق

بہاولنگر(روشن پاکستان نیوز )بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ماں اور 2 کمسن بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق منچن آباد کے علاقے طارق کالونی میں واقع گھر میں کھانا پکانے کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوگیا۔

دھماکے کے نتیجے میں 23 سالہ ہیرا بی بی اور اُن کی 2 کمسن بیٹیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں، ان میں سے ایک بیٹی کی عمر 3 سال جبکہ دوسری بیٹی کی عمر 5 سال تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ماں اور بچیوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News