اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)ایوان کا اجلاس 13 جون کو ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کا مالی سال 2024-2025 کا بجٹ پیش کرنے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے بجٹ اجلاس کے لیے 13 جون کی تاریخ مختص کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بجٹ 13 جون بروز جمعرات دوپہر 2 بجے پنجاب اسمبلی کے 11ویں اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اس حوالے سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ خان کرے گا۔