اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیشنل پریس کلب کے لائف ٹائم ممبرسینئر صحافی میاں اختر حسین کی خالہ کے ایصالِ ثواب کے لیے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں صحافتی برادری سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور خصوصی دعا کی گئی۔دعائیہ تقریب میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (RIUJ) کے جنرل سیکرٹری راجہ بشیر عثمانی، سینئر نائب صدر توصیف عباسی، سابق صدر RIUJ طارق علی ورک، ممبر ایگزیکٹو باڈی RIUJ اسد شیر سمیت نیشنل پریس کلب کی گورننگ باڈی کے ارکان تنویر شہزاد اور عامر بٹ نے شرکت کی۔اس موقع پر سینئر صحافیوں فیصل حکیم، شاکر سولنگی، چوہدری اسحاق، سردار حمید، سدھیر کیانی، پروفیسر سعید ،ذوالفقار شاہ اور دیگر صحافیوں سمیت بڑی تعداد میں صحافتی برادری موجود تھی۔شرکاء نے میاں اختر حسین سے ان کی خالہ کے انتقال پر تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت، بلندیٔ درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔ اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔











