بی پی ایل ، شعیب ملک کا میچ فکسنگ کے الزامات پر رد عمل سامنے آ گیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز ) بی پی ایل کی فرنچائز باریسال فورچون اور خود پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے متعلق میچ فکسنگ کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا،باریسال فورچون کے مالک میزان الرحمٰن نے کہا کہ شعیب ملک پر فکسنگ الزامات بے بنیاد ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ شعیب ملک اچھے کرکٹر ہیں، انہوں نے ہمارے لیے پرفارم کیا ہے

ان پر ایسے الزامات لگانے والوں پر افسوس ہوا،دوسری جانب شعیب ملک نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر آفیشل بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنے متعلق گردش کرنے والی حالیہ افواہوں کی تردید کرتا ہوں، میں نے اپنے کپتان تمیم اقبال کے ساتھ مکمل بات چیت کی اور ہم نے باہمی طور پر آگے کی منصوبہ بندی کی ہے دبئی میں مصروفیت کی وجہ سے مجھے بنگلہ دیش لیگ چھوڑنی پڑی

انہوں نے مزید کہا کہ ’سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو آگے پھیلانے سے قبل اس کی تصدیق کرنا بہت ضروری ہے، جھوٹ ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور غیر ضروری پریشانی پیدا کر سکتا ہے۔