هفته,  04 مئی 2024ء
روٹی نان کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد، انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، 7 گرفتار

لاہور(روشن پاکستان نیوز) روٹی نان کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کیا۔

کریک ڈاؤن کے دوران ضلعی انتظامیہ نے 296 روٹی نان پوائنٹس کی چیکنگ کی، 46 کو نوٹسز جاری، 19 کو بھاری جرمانے جبکہ 7 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے تحصیل رائیونڈ میں 76، تحصیل سٹی میں 65 انسپکشنز کی گئیں، تحصیل کینٹ میں 45، تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 40 اور تحصیل شالیمار میں 70 انسپکشنز کی گئیں، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے 04 افراد کو گرفتار کرلیا، 70 ہزار کے جرمانے کئے۔

ڈی سی لاہور کا مزید کہنا تھا اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے 03 افراد کو حراست میں لیا اور 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے بعد وفاق میں بھی روٹی اور نان کی قیمت میں بڑی کمی

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News