هفته,  18 مئی 2024ء
پنجاب کے بعد وفاق میں بھی روٹی اور نان کی قیمت میں بڑی کمی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پنجاب حکومت کے بعد وفاق میں بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کردی۔
روٹی کی نئی قیمت 16 روپے جبکہ نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے،جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 120 گرام فی روٹی کی قیمت 16 روپے ہوگی، 120 گرام فی نان کی قیمت 20 روپے ہوگی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے گا۔

دوسری جانب ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نئی قیمتوں کا اطلاق یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: شدید مہنگائی نےعید کی تیاریوں کو گرہن لگا دیا ، دیکھیں خبر

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News