هفته,  11 مئی 2024ء
حافظ نعیم الرحمان کا فارم سی جمع ہونے کے بعدپی ایس 129 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی (روشن پاکستان نیوز)الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 129 سے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 129 کراچی سے تمام امیدواروں میں سےسب سے زیادہ حافظ نعیم الرحمن نے 26 ہزار 296 ووٹ حاصل کیے۔

الیکشن کمیشن سندھ کے ذرائع کے مطابق حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے فارم سی جمع کرانے کے بعد کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News