اسلام آباد ( روشن پاکستان نیوز) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کی متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر ، سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ آئندہ ہفتے حکومتی درخواست پر سماعت کرے گا۔
حکومت کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں دی گئی تاریخ پر کمیشن مذکورہ رپورٹ مختصر مدت میں حتمی شکل نہیں دے سکتا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی متفرق درخواست میں مقررہ وقت میں توسیع کی استدعا کی گئی ہے۔