جمعه,  03 مئی 2024ء
رمضان میں خصوصی بازاروں کےمعائنے کا سلسلہ جاری ، گرا ں فروشوں کے خلاف ایف آئی آرز درج،متعدد گرفتار

مانسہرہ(روشن پاکستان نیوز)صوبائی وزیر خوراک ظاہر علی شاہ اور سیکرٹری خوراک ظریف المانی ، ڈائریکٹر خوراک یاسر حسن اور ایڈیشنل ڈائریکٹر خوراک جناب زاہد عثمان کاکاخیل کی ہدایات کی روشنی میں خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع مانسہرہ میں روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا معائنہ جاری ہے۔


ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سیدہ عظمیٰ شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مانسہرہ بازار اور گردو نواح میں قصاب ،مرغ فروش ، نا نبائیوں ، سبزی ،فروٹ ، بیکری ، کریانہ سٹور اور دیگر اشیا خورونوش کی دکانوں کی انسپکشن کی اور گرا ں فروشوں کو مراسلے کے ہمراہ پولیس کے حوالے کیا گیا جہاں ملزمان کو 24 گھنٹے حوالات میں رکھنے کے بعد مزید قانونی کاروائی کے لیے ایف آئی آرز درج کر کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News