پیر,  20 مئی 2024ء
ن لیگ کی سائرہ افضل تارڑ مخصوص نشست پرایم این اے منتخب

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی رہنما سائرہ افضل تارڑ مخصوص نشست سے ایم این اے منتخب ہوگئیں۔

سائرہ افضل تارڑ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں وفاقی وزیر صحت بھی رہ چکی ہیں۔

سائرہ افضل تارڑ کو خصوصی نشست ملنے کے بعد ضلع حافظ آباد میں خواتین ایم این ایز کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ وہ (ن) لیگ کے مشن کو ضلع بھر میں جاری رکھیں گی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گی۔

واضح رہے کہ سائرہ افضل تارڑ سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کی بہو ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News