ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر ارشاد علی کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے 47 سالہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پشاور ایئرپورٹ پر میڈیکل ٹیم نے اسکریننگ کے دوران علامات ظاہر ہونے پر مریض کو پولیس سروسز اسپتال منتقل کیا۔
ڈاکٹر ارشاد علی کا کہنا ہے کہ ریپڈ ریسپانس ٹیم نے مریض سے پولیس اسپتال میں زخم سے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے۔ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری نے مریض میں ایم پاکس کی تصدیق کردی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریض کی حالت اب بہتر ہے تاہم وہ اب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ مریض کا تعلق پشاور سے ہے، ابھی تک کوئی بھی لوکل کیس رپورٹ نہیں ہوا، منکی پاکس کے لیے سرویلنس اور رسپانس کا مربوط نظام تشکیل دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پشاور، منکی پاکس کے مزید 2مشتبہ مریض ہسپتال منتقل
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال منکی پاکس وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی ہے۔