بدھ,  15 جولائی 2026ء
سسر نے داماد کو گندم کی گولیاں کھلا کر مار دیا

روات (کرائم رپورٹر) روات میں گھریلو چپقلش پر سسر نے داماد کو زہر دے کر قتل کر دیا، جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ روات کے علاقے میں ایک شخص نے گھریلو چپقلش پر اپنے داماد کو زہر دے کر قتل کر دیا ہے، پولیس نے کارروائی کر کے سسر کو گرفتار کر لیا۔

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، ماجد ستی قتل کیس میں تین مجرمان کو عمر قید، متعدد ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم نے گندم کی گولیاں کھلا کر اپنے داماد کو قتل کیا تھا، اور مقتول نے موت سے قبل اپنے بیان میں زیر حراست ملزم کو نامزد کیا تھا، روات پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔

یاد رہے کہ مقتول کے قتل کا مقدمہ دسمبر 2025 میں تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا، جس کے بعد سے ملزم فرار تھا۔

مزید خبریں