هفته,  29  اگست 2026ء
راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، ماجد ستی قتل کیس میں تین مجرمان کو عمر قید، متعدد ملزمان گرفتار

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)  راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ماجد ستی قتل کیس میں عدالت نے تین مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی، جبکہ دیگر جرائم میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔

ماجد ستی قتل کیس میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر فرخ امتیاز کھوکھر، امیر حمزہ اور حیدر علی کو عمر قید کی سزا سنائی، جبکہ تینوں مجرمان پر 10،10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ مقدمہ اگست 2022 میں تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے باعث عدالت نے ملزمان کو سزا سنائی۔

دوسری کارروائی میں تھانہ نصیر آباد پولیس نے خاتون سے پرس چھیننے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے چھینی گئی طلائی انگوٹھی، موبائل فون، پرس اور ایک لاکھ دو ہزار روپے برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ناصر علی خان نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

لاہور: نجی واٹر پارک میں 9 سالہ بچی مین ہول میں ڈوب کر جاں بحق، تین افراد گرفتار

راولپنڈی پولیس نے منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کیا۔ تھانہ صدر واہ پولیس نے ایک ملزم سے ایک کلو 800 گرام چرس جبکہ وارث خان اور ریس کورس پولیس نے ملزمان سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

پیرودھائی پولیس نے جائیداد کے تنازع پر اپنے والد، چچا اور دادا کو چاقو کے وار اور تشدد سے زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج تھا اور ملزم کو شواہد کے ساتھ عدالت پیش کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں عدالت نے منشیات سپلائی کرنے والے مجرم شیر عالم کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ پولیس کے مطابق ملزم سے ایک کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی تھی اور اسے تھانہ چکلالہ پولیس نے جنوری 2023 میں گرفتار کیا تھا۔

وارث خان پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو بھی گرفتار کر لیا، جو سال 2024 سے پولیس کو مطلوب تھا۔

راولپنڈی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

راولپنڈی ، سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کاٹریفک ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، افسران سے میٹنگ، ایس ایس پی آپریشنز ، چیف ٹریفک آفیسر، ایس پی سیکورٹی ، ڈی ایس پیز ٹریفک اور دیگر افسران کی میٹنگ میں شرکت، چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کی مختلف برانچز ، ڈیسکس ، سہولیات اور کارکردگی پر بریفنگ دی ہی پی او نے لائسنسنگ ہال ، ڈرائیونگ سکول ، میڈیا ونگ اور ایف ایم چینل کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں ، شہر بھر میں ٹریفک کی بلاتعطل روانی کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے، سی پی او، رش کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ فورس کو شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں ہونا چاہیئے ہی پی اور ٹریفک آگاہی مہم کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک قوانین اور سہولیات سے آگاہی دی جائے ہی پی او حسن مشتاق سکھیرا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کا دورہ اور افسران سے میٹنگ کی ، ایس ایس پی آپریشنز ، چیف ٹریفک آفیسر ، ایس پی سیکورٹی ، ڈی ایس پیز ٹریفک اور دیگر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی ، چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کی مختلف برانچز ، ڈیسکس ، سہولیات اور کار کردگی پر بریفنگ دی ہی پی او نے لائسنسنگ ہال ، ڈرائیونگ سکول ، میڈیا ونگ اور ایف ایم چینل کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں ، ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے، شہریوں کو سہولت اور محفوظ سڑکیں فراہم کرنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں ، رش کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ فورس کو شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں ہونا چاہئے ،ٹریفک نوانین ، ہیلمٹ ، سیٹ بیلٹ کی پابندی کو یقینی بنایا جائے ہر ایک آگاہی مہم کے ذریعے شہریوں کوٹر ایفک قوانین اور سہولیات سے آگاہی دی جائے۔

مزید خبریں