لاہور(روشن پاکستان نیوز) بھارت میں قید 25 پاکستانی شہری واہگہ-اٹاری سرحد کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔
پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق 25 پاکستانی شہریوں کو آج واہگہ-اٹاری سرحد کے راستے پاکستان لایا گیا۔
ہائی کمیشن کے حکام بھی سرحد پر موجود تھے جنہوں نے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے عمل کو آسان بنانے میں معاونت کی۔
بھارتی شہر کان پور میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک
دوسری جانب پاکستان ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔











