راولپنڈی (کرائم رپورٹر )آر اے بازار پولیس کی فوری کاروائی،والدہ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا شکیل جو نشے کا عادی ہے اور رقم نہ دینے پر مار پیٹ کرتا ہے، آراے بازار پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی پوٹھوہا ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،والدین جیسی عظیم ہستی سے نارواسلوک ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔