منگل,  15  ستمبر 2026ء
راجہ بشارت جذبی کی صاحبزادی کی شادی کی پروقار تقریب

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر اٹلی راجہ بشارت جذبی کی صاحبزادی کی شادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں دولہا محمد احسن راجہ اور دلہن کے رشتہ داروں، عزیز و اقارب، دوست احباب سمیت سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔شادی کی تقریب میں صاحبزادہ سید اسد اللہ شاہ ہمدانی الذہری، دربار حسینی بنگالی شریف، توصیف طارق، شریف بھٹی، بشیر بصال، چودھری زرغام، شمشاد راجہ، محمد آفاق، رمضان مغل اور راولپنڈی اسلام آباد کے سابق صدر فوٹو جرنلسٹ سہیل ملک سمیت دیگر معززین اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔شرکاء نے راجہ بشارت جذبی اور ان کے اہل خانہ کو صاحبزادی کی شادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور نئے جوڑے کے لیے خوشگوار، کامیاب اور خوشیوں بھری ازدواجی زندگی کی دعا کی۔تقریب کے موقع پر مہمانوں نے دولہا محمد احسن راجہ اور دلہن کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عزیز و اقارب اور دوست احباب نے خوشی کے لمحات ایک دوسرے کے ساتھ بانٹے جبکہ تقریب خوشگوار اور باوقار ماحول میں منعقد ہوئی۔

مزید خبریں