پیر,  14  ستمبر 2026ء
مدینہ منورہ سے 11 کروڑ ٹن نایاب معدنی ذخائر دریافت، یورینیم بھی شامل

مدینہ منورہ(روشن پاکستان نیوز)  دریافت سے متعلق اعلان سعودی وزیر توانائی نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی جنرل کانفرنس کے اجلاس کے دوران کیا۔

سعودی عرب نے مدینہ کے علاقے میں تقریباً 11 کروڑ ٹن معدنی خام مال کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں نایاب ارضی معدنیات کے ساتھ یورینیم بھی شامل ہے۔

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے یہ اعلان بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی جنرل کانفرنس کے 70 ویں باقاعدہ اجلاس کے دوران کیا۔

شہزادہ عبدالعزیز کے مطابق مدینہ میں جبل سید منصوبے کے مقام پر کی جانے والی تلاش اور ارضیاتی مطالعات کے دوران اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہاں تقریباً 11 کروڑ ٹن خام معدنی ذخائر موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان ذخائر میں نایاب ارضی عناصر کی مقدار نمایاں طور پر زیادہ ہے، بالخصوص ریئر ارتھ ایلیمنٹس جبکہ یورینیم کی بھی حوصلہ افزا مقدار پائی گئی ہے۔

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، وزیر اعظم کی سعودی عرب پرحوثیوں کے حملوں کی مذمت

سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ یہ دریافت ملک میں معدنی وسائل کی تلاش اور ترقی کی کوششوں کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ نایاب ارضی معدنیات جدید ٹیکنالوجی، الیکٹرانکس، برقی گاڑیوں اور قابلِ تجدید توانائی سمیت مختلف اہم صنعتوں میں استعمال ہوتی ہیں۔

دریافت کی تفصیلات سعودی عرب کے معدنی اور توانائی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور ملک کی معیشت کو تیل پر انحصار سے نکال کر متنوع بنانے کی کوششوں کے تناظر میں بھی اہم قرار دی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں