اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی ناجائزا سلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 05ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر )راولپنڈی پولیس کی ناجائزا سلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 05ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے ملزم راشد سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، ملزم ابرار حسین سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم یاشفند سے01کلاشنکوف معہ ایمونیشن، کلرسیداں پولیس نے ملزم فیصل سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، ملزم شاہد سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں