اسلام آباد(عرفان حیدر)آل پارٹیز پاکستان کانفرنس کے تسلسل میں معرکہ حق کو 10 مئی کو پورے پاکستان میں جوش و جذے سے تمام پارٹیز کو کام سونپا گیا ۔ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس میں بلوچستان ، گلگت بلتستان ، تربت ، آزاد کشمیر ، کے پی کے ، اپر پنجاب ، اندرون پنجاب ، سندھ کے زمے داران نے شرکت کی جس کی قیادت ایم کیو ایم کے چیرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اجلاس میںپارلیمنٹیرا ، سینیٹرز ، رابطہ کمیٹی ممبران نے بھی شرکت کی ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے معرکہ حق کے سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پرائم منسٹر کی کاوشوں کو سراہا اورکارکنان سے مزید محنت اور دل سے کام کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے واضع کیا کہ یہ معرکہ حق کی تقریب میں تمام عہدیدران کا آنا اس بات کی دلیل ہے کہ ھماری جماعت پورے پاکستان میں آج بھی متحد ہے اور جو لوگ کہتے ہیں یا سمجھتے ہیں کہ ہم صرف کراچی یا حیدرآباد تک محدود ہیں ان کو اس کا جواب بہت جلد مل گیاہو گا ۔ انہوںنے کہا کہ یہ بہترین اجلاس اور کامیاب کنونشن ھے اور اس پر میں اسلام آباد کے کارکنوں اور عہدیداروں مبارک باد پیش کرتا ہوں ہم نے اس دفعہ ووٹ کسی جاگیرداری سسٹم کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو ووٹ دینا ہے ۔ ہم عام لوگوں کے تحفظ کی جماعت ہیں اور مڈل کلاس اور غریب ہی ھمارے ممبرزہیں اور ان کو ایوانوں تک پہنچانا ہی ایم کیو ایم پاکستان کا مشن ھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ندیم منصور صدر اسلام آباد این اے 47 نے کہا کہ یہ اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے کامیاب اجلاس ہے جس میں تمام صوبوں کے عہدیداران دور دور سے ایم کیو ایم پاکستان کے نظریے کی خاطر آئے ہیں اور سب خوشی خوشی گئے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم ڈی سی اور اے ڈی سی جی اسلام آبادکے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ارجنٹ طور سے ہمیں پرمیشن دی تاکہ معرکہ حق کو جوش و جذبے سے منایا جائے ۔











