کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز)کوئٹہ میں بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر کیسکو نے نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کیسکو کی جانب سے صوبائی و وفاقی محکموں سمیت تمام نادہندگان کو بلوں کی ادائیگی کے لیے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔
کسیکو کا کہنا ہے کہ صوبائی محکموں کے ذمہ مارچ 2026 تک مجموعی بقایا جات 47 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ محکمہ پی ایس ای 22 ارب 72 کروڑ، محکمہ صحت 4 ارب 16 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن 9 ارب 40 کروڑ اور لوکل باڈیز 3 ارب 35 کروڑ مقروض ہے۔
کیسکو کے مطابق وفاقی محکموں کے ذمہ 3 ارب 12 کروڑ روپے کے بقایا جات واجب الادا ہیں، یونیورسٹی آف بلوچستان 55 ملین اور الیکشن کمیشن 18 ملین روپے کا نادہندہ ہے۔
اسی طرح محکمہ جیل خانہ جات 1 ارب 53 کروڑ اور محکمہ پولیس بھی 1 ارب 53 کروڑ کا مقروض ہے۔
کیسکو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جلد شروع کی جائے گی۔











