عیدالاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری

لاہور (روشن پاکستان نیوز) عیدالاضحیٰ 2026 سے قبل سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے تنخواہیں اور پنشن قبل از وقت ادا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مئی کی تنخواہیں 21 مئی کو ادا کی جائیں گی تاکہ ملازمین عید کے اخراجات بہتر طریقے سے پورے کر سکیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا مقصد سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کو عید کے موقع پر مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔

عید الاضحیٰ کس دن ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی

تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ادائیگیوں کو بروقت یقینی بنایا جائے جبکہ بینکوں کو بھی فوری اور آسان پراسیسنگ کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب عیدالاضحیٰ 2026 کے تعطیلاتی شیڈول کے حوالے سے ابتدائی اندازے سامنے آئے ہیں۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر 4 سے 5 دن کی مسلسل چھٹیاں متوقع ہیں، تاہم حتمی فیصلہ ذوالحجہ کے چاند کی رویت پر ہوگا۔

مولانا عبد الخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو ہوگا۔ اگر چاند نظر آ گیا تو عید کی چھٹیاں 27 سے 29 مئی تک (بدھ تا جمعہ) ہو سکتی ہیں، اور ویک اینڈ شامل ہونے سے چھٹیاں 31 مئی تک جا سکتی ہیں۔

اگر ذوالحجہ 30 دن کا مکمل مہینہ ہوا تو عید 28 اور 29 مئی (جمعرات اور جمعہ) کو متوقع ہے، جس کے ساتھ ویک اینڈ ملا کر 4 دن کی چھٹیاں ممکن ہوں گی۔

مزید خبریں