واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ نے آبنائے ہرمز میں کمرشل شپنگ پر حملوں کی صورت میں ایران کو سخت نتائج کی دھمکی دیدی۔
سربراہ امریکی محکمہ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی کہتے ہیں ان کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول ہے جبکہ ایسا نہیں ہے، ایران نے تجارتی جہازوں پر حملے کیے تو اسے امریکی فائر پاور کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ نےکہا کہ امریکا ایران سے جنگ نہیں چاہتا، نہ ایرانی فضاؤں میں داخل ہوں گے ، نہ ایرانی پانیوں میں، آپریشن پروجیکٹ فریڈم صرف آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ہے۔
ایران-امریکا کشیدگی: پاکستان کے ذریعے قیدیوں کی منتقلی، امن عمل میں اہم پیش رفت
انہوں نے کہا امریکی فوج چاہتی ہےکہ آبنائے ہرمز پر ایران کا غیر قانونی قبضہ ختم کرائے اور تجارتی جہازوں کو ایرانی جارحیت سے تحفظ فراہم کرے۔
پیٹ ہیگسیتھ نے یہ بھی کہا کہ ایران کا منصوبہ بین الاقوامی بھتےکی شکل ہے اور ناقابلِ قبول ہے، ایران نے کمرشل شپنگ پر حملے کیے تو سخت جواب دیا جائے گا۔











