هفته,  04 مئی 2024ء
ٹیکسلا پولیس کی کاروائی، لڑکے کو اغواء کر کے زیادتی کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ٹیکسلا پولیس کی کاروائی، لڑکے کو اغواء کر کے زیادتی کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لڑکے کو اغواء کر کے زیادتی کرنے والے اشتہاری مجرم عاطف کو گرفتار کر لیا،ملزمان عاطف اور عقیل نے اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا،ٹیکسلا پولیس نے متاثرہ لڑکے کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا،اشتہاری مجرم کا ساتھی عقیل قبل ازیں گرفتار کیا جا چکاہے۔
ایس پی پوٹھوہارناصر نواز کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، زیادتی جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News