هفته,  23 نومبر 2024ء
مولانا فضل الرحمٰن عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئے

مدینہ منورہ (روشن پاکستان نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر پارٹی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔

مولانا فضل الرحمان آج روضہ رسول پر حاضری دیں گے۔

وہ تین دن مدینہ منورہ میں قیام کے بعد عمرہ ادا کرنے مکہ مکرمہ جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان 7سے زائد دن سعودی عرب میں رہیں گے۔

مزید خبریں