بدھ,  18 نومبر 2026ء
امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کا الزام، آصف مرچنٹ کو 330 ماہ قید کی سزا سنادی گئی

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا کی وفاقی عدالت نے امریکی عہدیدار کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 330 ماہ (تقریباً ساڑھے 27 سال) قید کی سزا سنادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹارنی جنرل ٹاڈ بلانچ نے 48 برس کے آصف مرچنٹ کو ایرانی ایجنٹ قرار دیا تاہم آصف مرچنٹ نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو مسترد کیا تھا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے آصف مرچنٹ کو امریکا بھیجا گیا تھا۔

امریکہ ایران سے آخر کیا چاہتا ہے؟ مارکو روبیو نے واضح کر دیا

واضح رہے کہ آصف مرچنٹ پر امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش اور امریکا میں دہشتگردی کی کوشش کے الزامات تھے، آصف مرچنٹ کو 15 جولائی کو ریاست ٹیکساس میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آصف مرچنٹ نے امریکی ہٹ مین کو دینے کے لیے 5 ہزار ڈالر پاکستان سے منگوائے تھے۔

آصف مرچنٹ کراچی کے شہری ہیں اور اس حوالے سے سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف مرچنٹ کا کراچی میں اب تک کوئی کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے اور نہ ہی ان کے پاکستان میں کسی جرم میں ملوث ہونے کا پتا چلا ہے۔ امریکا نے پاکستان سے آصف مرچنٹ سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

مزید خبریں