لاہور(روشن پاکستان نیوز) فضائی آلودگی سے متاثرہ شہروں میں لاہور آج بھی بازی لے گیا، ایئر کوالٹی انڈیکس 451 ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی فضائی معیار کا جائزہ لینے والے ادارے نے بتایا کہ فضائی آلودگی سے متاثرہ شہروں میں نئی دہلی دوسرے نمبر پر ہے۔ نئی دہلی میں ایئرکوالٹی انڈیکس 230 ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور میں اسموگ اور فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویش کا باعث ہے، 11 نومبر کو رات ایک بجے لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 501 ریکارڈ کیا گیا تھا۔
لاہور میں ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
ایئر کوالٹی انڈیکس 501 کے ساتھ فضائی معیار خطرناک درجے میں شامل ہے، طبی ماہرین کی بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو خصوصی احتیاط کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ نے بھی اعتراف کیا تھا کہ پابندی کے باوجود دیوالی کی رات شدید آتش بازی کی گئی، بھارتی پنجاب کے شہر منڈی گوبند گڑھ میں آلودگی کا انڈیکس 445 تک پہنچ گیا تھا، جبکہ امرتسر، لدھیانہ، جالندھر اور نئی دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک ترین سطح پر پہنچ چکی تھی۔
آتش بازی کے دھوئیں، فصلیں جلانے، اور ہوا کے ٹھہراؤ کی وجہ سے سموگ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔











