منگل,  10 نومبر 2026ء
نیٹلی بیکر پاکستان میں امریکی سفیر نامزد، نام منظوری کیلئے سینیٹ کو ارسال

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) امریکا نے نیٹلی بیکر کو پاکستان کیلیے نیا سفیر نامزد کر دیا ہے، جس کے بعد نیٹلی بیکر کی نامزدگی منظوری کیلیے سینیٹ کو بھیج دی گئی ہے۔

نیٹلی بیکر اس وقت اسلام آباد میں بطور امریکی ناظم الامور فرائض سرانجام دے رہی ہیں، پاکستان میں نیٹلی بیکر سے پہلے ڈونلڈ بلوم امریکا کے سفیر تھے، جنہوں نے مئی 2022 میں اسلام آباد میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ وہ جنوری 2025 تک اس عہدے پر فائز رہے، جس کے بعد نیٹلی بیکر نے امریکی سفارتخانے میں بطور ناظم الامور ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کیا ہے۔ ان کا نام سینیٹ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

ایران پر دوبارہ حملوں کا امکان کم ہے، جنگ کے خاتمےکیلئے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے: ٹرمپ

نیٹلی بیکر اس سے قبل قطر کے دارالحکومت دوحا میں امریکی سفارتخانے کی ڈپٹی چیف آف مشن رہ چکی ہیں۔ انہوں نے امریکی محکمہ خارجہ میں شمالی افریقی امور کے دفتر کی ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

ان کے سابقہ سفارتی عہدوں میں لیبیا میں ڈپٹی چیف آف مشن اور ناظم الامور، دبئی میں ایران ریجنل پریزنس آفس کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور کویت میں اقتصادی امور کی کونسلر شامل ہیں۔ وہ 2009 سے 2011 تک لیبیا میں سیاسی و اقتصادی امور کی کونسلر بھی رہیں۔

نیٹلی بیکر نے پرنسٹن یونیورسٹی سے بیچلر ڈگری اور ہارورڈ یونیورسٹی سے پبلک پالیسی میں ماسٹرز کیا ہے۔ انہوں نے 2017 میں امریکی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل وار کالج سے امتیازی گریجویٹ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

اس کے علاوہ جیفری کولائر کو متحدہ عرب امارات، بینیتا گن کو برونڈی، سنتھیا کیرشرٹ کو سینیگال اور گنی بساؤ، ایان مک کیری کو مالی جبکہ کرسٹی میک کارمک کو شمالی مقدونیہ میں امریکا کا سفیر نامزد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں