منگل,  10 نومبر 2026ء
ترکیہ میں لوہے اور اسٹیل کی فیکٹری میں دھماکا، 17 افراد ہلاک

انقرہ(روشن پاکستان نیوز) ترکیہ کے مغربی شہر ازمیر  میں لوہے اور  اسٹیل فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں  17 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد فیکٹری کے ملازم تھے، جائے وقوعہ کی فوٹیج میں فیکٹری کے اندر بڑے پیمانے پر آگ اور دھوئیں کے بلند بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

مقامی گورنر کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب متبادل بوائلر لے جانے والی کرین گرگئی اور اس پر موجود سامان نیچے بھٹی میں جا گرا۔

بدر مفاہمتی یادداشت: پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بڑا دفاعی معاہدہ

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے زمین لرز اٹھی اور ابتدا میں ایک شخص کو گمان ہوا کہ زلزلہ آیا ہے۔

ازمیر کے گورنر سلیمان البان نے میڈیا کو بتایا کہ خدشہ ہے کہ کچھ افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں