هفته,  07 نومبر 2026ء
سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کیلیے خوشخبری، متعدد آسامیوں کا اعلان
اسلام آباد (18 جون 2026): بے روزگار پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سیکڑوں نئی سرکاری اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی پولیس (اسلام آباد پولیس) میں سیکڑوں نئی اسامیوں کی منظوری کے ساتھ ان پر بھرتیوں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس میں ایک ہزار 934 نئی اسامیوں کی منظوری دی گئی ہے اور ان پر بھرتیاں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ اور لا اینڈ آرڈر ڈویژن میں کی جائیں گی۔ وی آئی پیز، حساس تنصیبات کیلیے 997، امن و امان کیلیے 937 نئی اسامیاں منظور کی گئی ہیں۔ ان آسامیوں پر 1580 کانسٹیبلز اور 180 ہیڈ کانسٹیبلز بھرتی کیے جائیں گے۔ ان کے علاوہ فیلڈ آپریشنز کی نگرانی کیلیے 24 انسپکٹرز کے عہدے بھی منظور کیے گئے ہیں۔ 100 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 50 سب انسپکٹر بھی براہ راست فورس کا حصہ بنیں گے۔ نئی بھرتیوں کےاخراجات وفاقی پولیس کے بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے گریڈ 16 سے 20 تک مختلف محکموں میں متعدد آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا۔

ایف پی ایس سی کی طرف سے جاری کیے گئے اشتہار میں طبی، انتظامی، انجینئرنگ، سائنسی، فنانس، قانونی اور دیگر شعبوں کی آسامیاں شامل ہیں۔

آڈیٹر جنرل پاکستان کے تحت اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر گریڈ 17 کی 160 آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔

فیڈرل میڈیکل کالج میں ڈیمونسٹریٹر گریڈ 17 کی 25 آسامیاں جبکہ وزارت منصوبہ بندی کے اکانومسٹ گروپ میں گریڈ 17 کی 12 آسامیاں شامل ہیں۔

پمز اسلام آباد میں پروفیسر گریڈ 20 کی 6 اور ایسوسی ایٹ پروفیسر گریڈ 19 کی 2 آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔

اسلام آباد پولیس کی کارروائی، پمز اسپتال میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان گرفتار

وزارت دفاع کے اے ایف آئی آر ایم میں نرس گریڈ 16 کی 10 آسامیاں، جبکہ جی ایچ کیو میں سویلین میڈیکل پریکٹیشنر گریڈ 17 کی 4 آسامیاں شامل ہیں۔

وزارت ریلوے میں اسسٹنٹ انجینئر گریڈ 17 کی 3، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر گریڈ 17 کی 4، اسسٹنٹ کنٹرولر اور اسسٹنٹ مکینیکل انجینئر کی 2، 2 جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل گریڈ 17 کی ایک آسامی مشتہر کی گئی ہے۔

وزارت منصوبہ بندی میں ڈپٹی چیف، اسسٹنٹ چیف اور ریسرچ افسران کی آسامیاں بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، وزارت دفاع اور جی ایچ کیو میں سائنسی، آرڈننس، سکیورٹی اور فنانس شعبوں کی آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں، جن میں جونیئر سائنٹفک آفیسر، اے ایف آئی آف پیتھالوجی گریڈ 16 کی 2 آسامیاں بھی شامل ہیں۔

وزارت قانون میں اسسٹنٹ ڈرافٹسمین گریڈ 18 کی ایک، وزارت مذہبی امور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر گریڈ 17 کی ایک، قومی ورثہ ڈویژن میں ڈپٹی ڈائریکٹر گریڈ 18 کی ایک اور خزانہ ڈویژن میں بجٹ پبلیکیشن آفیسر گریڈ 18 کی آسامی شامل ہے۔

گلگت بلتستان کے مختلف محکموں میں بھی متعدد سرکاری آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایف پی ایس سی کے مطابق مختلف آسامیوں پر صوبائی، علاقائی اور خواتین کوٹے مختص کیے گئے ہیں۔ امیدوار اہلیت، تعلیم، تجربے، عمر اور کوٹے کی مکمل تفصیلات اشتہار میں دیکھ سکتے ہیں۔

مزید خبریں