اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سری لنکا نے پاکستان کے خلاف9 نومبر سے لیکر 21 نومبر ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس میں کوشل مینڈس سری لنکا کی قیادت کریں گے۔
افغان کرکٹ لیگ کا بڑا دعویٰ، ایلون مسک اور جیف بیزوس ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں
پاتھم نسانکا، دنیش چندی مل، کمینڈو مینڈس، دھننجایاڈی سلوا، پرابتھ جیاسوریا، لہیرو کمارا، آسیتھا فرنینڈو، ایشان مالنگا اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 9 نومبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 17 نومبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔











