منگل,  13 اکتوبر 2026ء
سونا مزید مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مقامی اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں 9 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 183 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 40 ہزار 836 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 77 ہزار 946 روپے ہو گئی ہے۔

سونا 600 روپے سستا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 86 ہزار 536 روپے ہوگئی

مزید خبریں