ملزمان کے ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، ڈی پی او فواد احمد
حافظ آباد(روشن پاکستان نیوز)حافظ آباد میں صحافیوں پر تشدد اور لوٹ مار کے کیس میں پولیس کی بڑی پیشرفت! پولیس نے 4 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ایف آئی آر کے مطابق 20 سے زائد افراد نے چند روز قبل خبر شائع کرنے پر نجی ٹی وی چینلز کے دو نمائندگان شوکت علی وٹو اور لیاقت کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور لوٹ مار کی تھی۔دوسری جانب ملزمان کے دیگر ساتھیوں نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ڈی پی او فواد احمد کا کہنا ہے کہ شہریوں اور صحافیوں پر تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں، اس کیس کو عبرت کا نشان اور مثال بنایا جائے گا۔











