اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی سمری پر دستخط کردیئے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کےنفاذ کی سمری پردستخط کردیئے، صدر نے آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج کی سمری پر دستخط کیے۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی منظوری، وزیراعظم ہاؤس سے سمری ایوانِ صدر روانہ!
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر کی جانب سے اعلامیہ جاری ہونے کے بعد خیبر پختونخوا میں باقاعدہ طور پر گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ ہوجائے گا، صدارتی ایوان فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور گورنر خیبر پختونخوا صوبے کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔











